پرابھاس، دیپیکا اور امیتابھ کی فلم ’کالکی2898‘ نیٹ فلکس پر ریلیز

Published On 23 August,2024 09:37 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹارز پرابھاس، دیپیکا پڈوکون، امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور دیشا پاٹانی کی بلاک بسٹر سائنس فلم ’کالکی2898‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی۔

فلم ’کالکی2898‘ نے اپنی ریلیز کے بعد پوری دنیا میں نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک ہزار کروڑ کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

’کالکی 2898‘ نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا اور صرف دو ہفتے میں انڈین باکس آفس پر 543 کروڑ کا بزنس کیا جو ’پٹھان‘ کے مجموعی بزنس سے بھی زیادہ ہے۔

فلم سنگاپور میں بڑے پیمانے پر ریلیز ہوئی جس میں 34 سے زیادہ مقامات اور 49 سکرینوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور آسٹریلیا میں اسے 143 سے زیادہ مقامات اور 400 سکرینوں پر ریلیز کیا گیا ہے۔

’کالکی 2898‘ خلیجی ممالک کے 16 مقامات اور 500 سے زیادہ سکرینوں پر وسیع پیمانے پر ریلیز کی گئی ہے جبکہ اسے شمالی امریکا میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ڈائریکٹر ناگ ایشون نے ایک نئی دنیا تخلیق کی ہے اور فلم کی کہانی نہایت شاندار ہے۔

فلم میں پرابھاس کو ایک باؤنٹی ہنٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو حاملہ خاتون (دپیکا پڈوکون) کا سراغ لگانے کے مشن پر ہے لیکن ایک مسئلہ ہے کہ امیتابھ بچن اس کی حفاظت کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

کمل ہاسن نے سپریم یاسین کا کردار نبھایا ہے اور اس فلم میں سسواتا چٹرجی اور دیشا پٹانی جیسی معاون کاسٹ بھی شامل ہے۔

فلم میں راجمولی کے ساتھ دلکیر سلمان، وجے دیورکونڈا، مرنال ٹھاکر، رام گوپال ورما کے طاقتور کیمیو کردار بھی شامل ہیں۔