مریم نور کے گھر ’نائل اسماعیل‘ کی آمد

Published On 23 August,2024 09:54 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت ماڈل و اداکارہ مریم نور کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا اعلان انہوں نے انسٹا گرام پر کیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی چند دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی پیدائش سے مداحوں کو آگاہ کیا اور اس کا نام بھی بتا دیا۔

اداکارہ نے انسٹا پوسٹ میں بچے کی پیدائش سے قبل کروایا گیا فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے سفید میکسی زیب تن کر رکھی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تصاویر میں اداکارہ جاذب نظر آ رہی ہیں، انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اس خوش خبری کو شیئر کرتے ہوئے بیٹے کا نام بھی بتایا۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے باغ کا سب سے قیمتی پھول کھل گیا ہے، ہم اپنے اس چھوٹے اور پیارے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں جس کا نام ’نائل اسماعیل‘ ہے۔

اداکارہ نے اپنے اہل خانہ اور چاہنے والوں کی انسٹا سٹوریز کو بھی ری شیئر کیا ہے جن میں اداکارہ کو ہسپتال میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں ان کے ننھے بیٹے کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

انسٹا پوسٹ میں انہوں نے بیٹے کی نعمت ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا ہے جبکہ مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے اداکارہ اور ان کے اہل خانہ کے لیے مبارک باد، دعاؤں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔