لندن: (ویب ڈیسک) معروف برطانوی اداکارہ میگی سمتھ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
1969 کے برطانوی ڈرامہ دی پرائم آف مس جین بروڈی میں جین بروڈی کا کردار ادا کرکے آسکر ایوار جیتنے والی اپنے عہد کی شہرت یافتہ برطانوی اداکارہ میگی سمتھ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
انکے بیٹوں کرس لارکن اور ٹوبی سٹیفنز نے اپنی والدہ کی لندن کے نجی ہسپتال میں انتقال کی خبر دی، آنجہانی میگی سمتھ نے پسماندگان میں مذکورہ بالا دو بیٹوں اور انکی اولادوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔
انہوں نے ڈاؤن ٹاؤن ایبی اور ہیری پورٹر میں بھی کام کیا تھا، میگی سمتھ پیرانہ سالی کے باوجود گزشتہ برس تک فلم اور ڈراموں میں کام کرتی رہیں، انہوں نے 2010 کے برطانوی تاریخی ڈرامے ڈاؤن ٹاؤن ایبی میں کام کرکے عہد حاضر کے ناظرین کو اپنا گرویدہ بنایا۔