دہشتگرد حملے کا خطرہ: ٹیلر سوئفٹ کے ویانا میں کنسرٹ منسوخ

Published On 08 August,2024 09:19 am

ویانا: (ویب ڈیسک) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشتگرد حملے کے خطرے کے پیش نظر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس منسوخ کر دیئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سکیورٹی حکام کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد کنسرٹس منسوخ کیے گئے ہیں۔

آسٹریا کی پولیس نے حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں 2 افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

کنسرٹس کے منتظمین کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری حکام کی جانب سے سٹیڈیم میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد ہمارے پاس کنسرٹس کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹیلرسوئفٹ 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل سٹیڈیم میں پرفارم کرنے والی تھیں جس میں ہر روز تقریباً 65 ہزار شرکاء کی آمد کی توقع تھی۔