اداکار احمد علی اکبر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

Published On 06 August,2024 07:11 pm

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار احمد علی اکبر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

اداکار نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے خانہ کعبہ کا خوبصورت، پرسکون نظارہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

احمد علی اکبر کی یہ سٹوری سوشل میڈیا کے دیگر پیجز پر وائرل ہے جس پر صارفین اداکار کو عمرے کیلئے مبارک باد کے پیغامات لکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 1999 میں شوبز کا کیریئر شروع کرنے والے احمد علی اکبر متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔