یمنیٰ زیدی کی حسین ساڑھی میں دلکش ادائیں، مداح گرویدہ

Published On 07 August,2024 01:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی حسین ساڑھی میں دلکش اداؤں نے مداحوں کو گرویدہ بنا لیا۔

حال ہی میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن پر سوشل میڈیا صارفین تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

مذکورہ تصاویر میں یمنیٰ زیدی نے گولڈن اور پیچ رنگ کے حسین امتزاج والی سلک کی ساڑھی زیب تن کررکھی ہے جبکہ بالوں کو خوبصورتی سے جوڑے میں باندھا ہوا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے بھاری جیولری کا بھی استعمال کیا جبکہ گہرے میک اپ میں نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو دو آتشہ کر رہی ہیں۔

پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبت سے بھرپور کمنٹس کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے۔