بالی ووڈ سپر سٹار گووندا گولی لگنے سے زخمی، ہسپتال منتقل

بالی ووڈ سپر سٹار گووندا گولی لگنے سے زخمی، ہسپتال منتقل

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح پونے 5 بجے پیش آیا جب 60 سالہ اداکار اور سیاسی جماعت شیو سینا کے رہنما واقعے کے وقت اپنے جوہو والے گھر میں اکیلے تھے۔

اداکار کے منیجر ششی سنہا نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ہمارا کولکتہ میں ایک شو تھا اور صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، میں ایئرپورٹ پہنچ چکا تھا اور گووندا نکل رہے تھے جب ان سے غلطی سے گولی چل گئی جو ان کی ٹانگ میں لگی۔

ششی سنہا کے مطابق ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گرگیا اور غلطی سے فائر ہوگیا، گووندا جی کو صرف ایک ٹانگ پر چوٹ آئی اور ان کا زخم خطرناک نہیں ہے۔

منیجر نے مزید بتایا ہے کہ ہسپتال میں ایک چھوٹے سے آپریشن کے بعد گووندا کی ٹانگ سے گولی نکال لی گئی ہے۔