لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ ماضی میں میری قطری شہزادے سے شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں۔
حال ہی میں اداکارہ لائبہ خان نے فیشن برانڈ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جہاں مختلف موضوعات پر بات کی وہیں اپنے بارے میں پھیلائی جانے والی جھوٹی افواہ کی حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا۔
اپنی شخصیت سے متعلق بات کرتے ہوئے لائبہ خان نے بتایا کہ جن لوگوں نے خوشبو لگا رکھی ہوتی ہے میں ان سے جلد دوستانہ ہو جاتی ہوں، اگر کسی نے خوشبو نہیں بھی لگا رکھی ہوتی تو میں سب سے پہلے اس کے پاؤں کو دیکھتی ہیں، اس کے بعد ہی اس کی شخصیت اور اس سے دوستی بارے سوچتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میں بہت ضدی ہوں، اگر مجھے کوئی چیز پسند آجائے تو اس متعلق میرا یہی خیال ہوتا ہے کہ وہ بس میری ہی ہے، اگر مجھے کوئی شخص پسند آجائے تو میں اسے بس اپنا ہی سمجھتی ہوں۔
لائبہ خان نے بتایا کہ یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر خبریں پھیلائی گئیں کہ میں نے 50 سالہ قطری شہزادے سے شادی کرلی کیوں کہ اس شخص کے پاس پیسے بہت تھے، مذکورہ خبر میرے والد نے بھی یوٹیوب پر دیکھی تو پریشان ہو گئے، انہوں نے مجھ سوال کیا جس پر میں نے انہیں بتایا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا یہ سب جھوٹ ہے۔