لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں تھیٹر ڈراموں کو مہذب، فیملی اور ثقافتی بنانے کیلئے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
وزیراطلاعات عظمٰی بخاری نے پنجاب میں تھیٹر ڈراموں کے معیار میں بہتری کے لئے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی کی سربراہی صوبائی سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی کریں گے۔
ایڈوائزری کمیٹی میں سینئر اداکار سہیل احمد، نسیم وکی، ناصر چنیوٹی، سلیم البیلا، قیصر پیا، افتخار ٹھاکر، ماجد خان شامل ہیں، تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی 15 دن میں اپنی سفارشات جمع کرائے گی۔
اِس حوالے سے عظمٰی بخاری نے سینئر اداکاروں سے ملاقات بھی کی اور بتایا کہ 20 اور 21 نومبر کو تھیٹر فیسٹیول بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔