ممبئی: (ویب ڈیسک) ساؤتھ انڈین سپر سٹار وجے دیوراکونڈا نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی ہے، جس سے ان کے اور راشمیکا مندانا کے درمیان عرصے سے چل رہی ڈیٹنگ کی افواہوں کو مزید ہوا ملی ہے۔
ایک پروگرام کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ سنگل ہیں یا ڈیٹنگ کر رہے ہیں، تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا، "بہت زیادہ" مزید اصرار کرنے پر انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا، "میں 35 کا ہوں، آپ کو لگتا ہے کہ میں سنگل ہوں؟" تاہم، انہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ کا نام لینے سے انکار کیا۔
اپنے نئے گانے "صاحبہ" کی پروموشنز کے دوران وجے نے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا، "محبت کے ساتھ توقعات آتی ہیں، میں غیر مشروط محبت کو نہیں جانتا۔ یہ قدرتی ہے کہ انسان محبت میں کچھ توقع کرے۔"
راشمیکا مندانا کے ساتھ وجے کے تعلقات کی خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں، ایک حالیہ انٹرویو میں جب سندیپ ریڈی ونگا نے وجے کو کال کی اور راشمیکا کا ردعمل دیکھا گیا، تو شائقین نے اسے ان کے تعلقات کی ایک اور جھلک قرار دیا، مداح دونوں اداکاروں کے رشتے کے بارے میں مزید وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں۔