48 سالہ تائیوانی اداکارہ باربی شو چل بسیں

48 سالہ تائیوانی اداکارہ باربی شو چل بسیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باربی شو کو جاپان میں چھٹیاں گزارنے کے دوران فلو ہوا تھا جس کے بعد وہ نمونیا میں مبتلا ہو گئی تھیں۔

اداکارہ کی بہن کے مطابق وہ حالیہ برسوں میں صحت کے مسائل سے بھی دوچار رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باربی شو نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد 2022 میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔