ڈراموں میں رونے کا کردار مشکل ہوتا ہے: سارہ خان

ڈراموں میں رونے کا کردار مشکل ہوتا ہے: سارہ خان

حال ہی میں اداکارہ سارہ خان نے برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران ڈراموں میں اپنے رونے والے سین سے متعلق بات کی، انہوں نے کہا کہ میں زیادہ تر اداس کردار ادا کرتی ہوں لیکن مناظر کے دوران رو نہیں سکتی، میں دکھی مناظر میں بھی بمشکل ہی رو پاتی ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میری زندگی میں بہت سے افسوسناک واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن مجھے رونا بالکل اچھا نہیں لگتا۔