عمران ہاشمی کی کشمیر پر بنائی گئی جھوٹ کا پلندہ فلم بری طرح ناکام

Published On 28 April,2025 08:45 pm

ممبئی : (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’’گراؤنڈ زیرو‘‘ کو ریلیز ہونے کے آج تیسرے روز بھی فلم بینوں نے مسترد کر کے رکھ دیا۔

اداکار عمران ہاشمی کی پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر مشتمل فلم  گراؤنڈ زیرو  ویک اینڈ پر بھی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

اگرچہ فلم کو ناقدین کی جانب سے تعریفی جائزے ملے تھے اور پھر پہلگام واقعے میں بھی مودی نے پاکستان پر الزام دھر کر فلم کو اُڑان کا موقع فراہم کیا۔

اس کے باوجود یہ فلم شائقین کو سنیما گھروں تک کھینچنے میں بری طرح ناکام رہی۔ تین دنوں میں فلم نے مجموعی طور پر صرف 5.20 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

دوسری جانب اکشے کمار کی فلم  کیسری 2  نے ویک اینڈ پر 65.45 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ بازی مار لی۔

فلم  گراؤنڈ زیرو  بارڈر سیکیورٹی فورس کے آفیسر نریندر ناتھ دھر دوبے کی کہانی بیان کی گئی ہے، جنہوں نے 2001 کے پارلیمنٹ حملے اور 2002 کے اکشردھام مندر حملے کے کلیدی ذمہ دار کو گرفتار کیا تھا۔

جس طرح ان دونوں واقعات میں پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کی ناکام کوشش کی گئی تھی اور فلم میں بھی ایسا ہی دکھایا گیا۔

اس فلم کی ناکامی سے ثابت ہوا ہے کہ وقت تبدیل ہوچکا ہے، بالی ووڈ میں جھوٹی کہانیوں سے ہندو فلم بینوں کو زیادہ دیر تک بیوقوف بناکر فلموں کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا۔