ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے36 سالہ مشہور ٹی وی سٹار للیت مانچنڈا نے خود کشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ٹی وی سٹار للیت مانچندا کی لاش ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی اور پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کی لاش ان کے گھر سے پھندا لگی ہوئی ملی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکام واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچے اور اداکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی، پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے کوئی نوٹ نہیں ملا اور ابتدائی تفتیش میں قتل یا کسی اور کے ملوث ہونے کے نشانات نہیں ملے۔
مشہور اداکار کی موت کی خبر سنتے ہی ان کے دوستوں، مداحوں اور ساتھی غم میں ڈوب گئے ہیں، مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ للیت مانچندا ذہنی مسائل کے شکار تھے اور حالیہ مہینوں میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں ممبئی میں مالی مشکلات کا سامنا تھا اور 6 ماہ قبل واپس اپنے شہر میرٹھ منتقل ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ للیت مانچندا نے ٹی وی ڈراموں اور پروگراموں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کی چند فلموں میں مختصر کردار بھی ادا کئے تاہم انہیں شہرت تارک مہتا کا الٹا چشمہ سے ملی اور ان کا آخری کام اسی مزاحیہ سیریز میں نظر آیا۔