لاہور: (ویب ڈیسک)شوبز کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ فنکاروں کا جنگ اور سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا،وہ امن کے سفیر ہوتے ہیں۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ جب ڈاکٹریا وکیل دوسرے ممالک میں کام کرتے ہیں توکوئی اعتراض نہیں کرتا لیکن اداکاروں پرغیرضروری تنقید کی جاتی ہے جوکہ افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ فنکاروں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر امن کی علامت سمجھا جانا چاہیے، نہ کہ شک کی نگاہ سے دیکھا جائے۔