لاہور: (دنیا نیوز) شہنشاہ غزل مہدی حسن کو دنیا سے گزرے 13 برس بیت گئے، لیکن اُن کے گائے ہوئے گیتوں اور غزلوں کی تازگی اور مقبولیت آج بھی برقرار ہے۔
موسیقی کے بادشاہ مہدی حسن جولائی 1927ء کو بھارتی ریاست راجستھان میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1957ء میں کراچی میں ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا اور سروں کی دنیا میں لازوال مقام حاصل کیا۔
جہاں جہاں غزل گائی اور سنی جاتی ہے وہاں مہدی حسن کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے، مہدی حسن نے اپنی زندگی میں پچیس ہزار سے زائد فلمی گیت اور غزلیں گائیں، مہدی حسن کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
طویل علالت کے بعد 13 جون 2012ء کو کراچی میں خالق حقیقی سے جاملے لیکن ان کی گائی ہوئی غزلیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔