بھارتی گلوکار و اداکار رِشبھ ٹنڈن حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Published On 22 October,2025 07:34 pm

ئی دلی:(دنیا نیوز) بھارتی گلوکار و اداکار رِشبھ ٹنڈن جو فقیر کے نام سے مشہور تھے حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق گلوکار رِشبھ ٹندن کو منگل کی رات نئی دلی میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، اُن کی عمر 35 سال تھی، بھارتی میڈیا کو بتایا کہ گلوکار والد کی طبیعت خراب ہونے کے باعث نئی دہلی میں تھے، گزشتہ رات رشبھ کو دل کا دورہ پڑا۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ گلوکار رِشبھ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی آخری پوسٹ محض 11 دن قبل کی ہے، جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر آ رہے ہیں،دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گلوکار کے اہلِ خانہ نے مداحوں سے اس مشکل وقت میں پرائیویسی کی درخواست کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشبھ گلوکار اور موسیقار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اداکار بھی تھے، جو میوزک ویڈیو پراجیکٹس "Faqeer – Living Limitless" اور "Rashna: The Ray of Light" اور "Ishq Faqeerana" کے لیے جانے جاتے تھے۔

علاوہ ازیں رشبھ ٹنڈن کے اچانک انتقال نے بھارتی موسیقی کی دنیا اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے اور افسوس میں مبتلا کر دیا ہے۔