کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز،141 ممالک کے فنکار شریک

Published On 01 November,2025 01:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز ہوگیا،141 ممالک کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

کلچرل فیسٹیول میں پینٹنگز، موسیقی، تھیٹر اور ڈانس پرفارمنس شامل ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح کیا، تقریب سے خطاب میں کہا خوشی ہے دوسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کا افتتاح کر رہا ہوں، فیسٹیول صرف کراچی نہیں پورے ملک کا مثبت چہرہ اجاگر کرے گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ثقافت کی عالمی سطح پر ایک پہچان ہے، کسی بھی ملک کا کلچر دنیا میں اسکی شناخت ہوتا ہے، صوبائی حکومت ثقافت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے، دنیا بھر سے فنکار کلچرل شو کیلئے کراچی آرہے ہیں۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ فیسٹیول میں ایک ہزار سے زائد فنکاروں کی شرکت قابل تعریف ہے۔