لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور کہانی کار اور طنز و مزاح نگار انور مقصود کی پوتی کا حال ہی میں نکاح ہوا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت تصویر وائرل ہوگئی۔
انور مقصود کے صاحبزادے بلال مقصود نے اس خوشی کے موقع پر سوشل میڈیا پر بچوں اور والد کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں بلال مقصود، ان کے والد انور مقصود اور بلال کے دونوں بیٹے ایک ہی طرح کے لباس میں دلکش انداز میں نظر آ رہے ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں بلال مقصود نے لکھا کہ ہمارے بچے اور ان کے دادا ہماری بیٹی کے نکاح کے موقع پر موجود ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصویر کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور اہلِ خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔



