معروف گلوکار و موسیقار طارق طافو انتقال کر گئے

معروف گلوکار و موسیقار طارق طافو انتقال کر گئے

خاندانی ذرائع کے مطابق گلوکار طارق طافو کو پیٹ میں شدید درد ہوا تھا، جن کو فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران خالق حقیقی سے جاملے۔

طارق طافو، معروف موسیقار طافو خان کے صاحبزادے تھے اور انہوں نے اپنے والد کی موسیقی کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے گلوکاری اور موسیقی کے میدان میں اپنی الگ شناخت قائم کی، ان کے گائے ہوئے متعدد گیت شائقین موسیقی میں مقبول رہے۔

طارق طافو کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد فنکاروں، موسیقاروں اور مداحوں کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا جا رہا ہے ۔

گلوکار طارق طافو اپنے گانے ’لاہور لاہور اے‘ کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول تھے، طارق طافو غزل گائیکی کے نامور گلوکار استاد غلام علی کے داماد تھے۔

مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔