خلاصہ
- ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی ہونے کے باوجود بھی وہ بھارت کے امیر ترین اداکار برقرا ہیں۔
ہورون انڈیا کی دولت مندوں کی فہرست برائے 2026ء کے مطابق کنگ خان کی دولت کی مجموعی مالیت گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 2490 کروڑ روپے کم ہو کر اب 10,000 کروڑ روپے رہ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہ رخ کے بعد امیتابھ بچن (4000 کروڑ)، سلمان خان (3000 کروڑ) اور ریتک روشن (2500 کروڑ) کی دولت کے ساتھ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، اس میں شاہ رخ کی نہ صرف فلموں اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل ہے بلکہ ان کے کاروبار، جن میں ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور نائٹ رائیڈرز سپورٹس سے حاصل ہونے والی دولت بھی شامل ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہورون انڈیا کی 2025ء کی فہرست میں شاہ رخ خان کی مجموعی دولت 12,490 کروڑ روپے بتائی گئی تھی، اس کا مطلب ہے کہ صرف ایک سال میں ان کی مجموعی دولت 2,490 کروڑ روپے کم ہوگئی، تاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس نمایاں کمی کے باوجود شاہ رخ خان اب بھی بھارت کے امیر ترین اداکار ہیں۔
شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم کنگ پر کام کر رہے ہیں، جو 24 دسمبر 2026ء کو ریلیز ہوگی، فلم میں دیپیکا پڈوکون، ان کی بیٹی سہانا خان، ابھے ورما اور ابھیشیک بچن بھی نظر آئیں گے جو ولن کے کردار میں ہوں گے۔