معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

14 دسمبر 1931ء کو بھارت کے شہر امروہہ میں آنکھیں کھولنے والے سید جون اصغر نے روایتی غزل کو بغاوت، خود کلامی اور تلخ سچائیوں کا نیا آہنگ دیا۔

جون ایلیا محض ایک رومانی شاعر نہیں بلکہ فلسفہ، تاریخ اور منطق کے گہرے شناور تھے، 1957ء میں کراچی ہجرت کے بعد انہوں نے انشاء نامی رسالے کی ادارت سنبھالی اور عالمی کلاسیک کے تراجم بھی کیے۔

ان کا پہلا شعری مجموعہ شاید، ان کی عمر کے ساٹھویں برس شائع ہوا، جس نے اردو ادب کی دنیا میں دھوم مچا دی، جون ایلیا 8 نومبر 2002ء کو کراچی میں جہانِ فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

ان کی شاعری آج سوشل میڈیا اور نوجوان نسل کے دلوں کی گہری آواز بن چکی ہے، حیات میں گوشہ نشین رہنے والا یہ بے باک سخنور آج بھی اپنے اشعار کی بازگشت میں پہلے سے کہیں زیادہ زندہ ہے۔