مس یونیورس 2026 کا تاج پورتو ریکو کی جینیفر بیریٹو کے سر سج گیا

مس یونیورس 2026 کا تاج پورتو ریکو کی جینیفر بیریٹو کے سر سج گیا

75 ویں مس یونیورس مقابلے میں پورتو ریکو کی جینیفر بیریٹو نے سبقت حاصل کرتے ہوئے تاج اپنے نام کر لیا، انہیں سابقہ مس یونیورس اور میکسیکو کی فاطمہ بوش نے تاج پہنایا۔

مقابلے میں ڈومینیکن ریپبلک کی میلیسا نونیز فرسٹ رنر اپ جبکہ وینزویلا کی کلارا ویگاس گوئٹز سیکنڈ رنر اپ رہیں۔

ٹاپ 5 فائنلسٹ میں فلپائن، نیوزی لینڈ، وینزویلا، ڈومینیکن ریپبلک اور پورٹو ریکو کی حسیناؤں نے جگہ بنائی۔

فائنل راؤنڈ میں ٹاپ 5 حسیناؤں سے سوال کیا گیا کہ اس وقت دنیا کو اپنے رہنماؤں سے سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے؟ اس پر جینیفر بیریٹو نے کہا کہ دنیا کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے جن میں ہمدردی اور دوسروں کو سمجھنے کی صلاحیت ہو۔ اچھے رہنماؤں کو اپنی اقدار پر قائم رہنا چاہیے۔

دوسری جانب ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی کازیا لز میزو مس یونیورس کا تاج جیتنے میں ناکام رہیں، وہ مقابلے میں ٹاپ 30 تک پہنچیں تاہم ٹاپ 12 میں جگہ نہ بنا سکیں۔