پاکستان کیخلاف جھوٹی خبریں پھیلانے والی 265 بھارتی ویب سائٹس پکڑی گئیں

پاکستان کیخلاف جھوٹی خبریں پھیلانے والی 265 بھارتی ویب سائٹس پکڑی گئیں

یورپی تھنک ٹینک یورپی یونین ڈس انفولیب نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ خود کو یورپی پارلیمنٹ کا نمائندہ میگزین کہنے والی ویب سائٹ ای پی ٹوڈے ڈاٹ کام نے پاکستان میں اقلیتیوں کے متعلق بے شمار خبریں شائع کیں، یہ ویب سائٹ بھارتی سٹیک ہولڈرز کے زیر انتظام ہے۔

ویب سائٹ سری واستو نامی ایک گروپ سے منسلک تھنک ٹینکس، این جی اوز اور کمپنیوں کے ایک نیٹ ورک کا حصہ ہے جس میں معروف ناموں والی ویب سائٹ جیسا کاہ نئی دہلی ٹائمز اور تھنک ٹینک جیسا کہ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار نان الائنڈ سٹیڈیز (ٓئی آئی این ایس) شامل ہیں۔

اس نیٹ ورک کے مختلف این جی اوز مثلاً یورپین آرگنائزیشن فار پاکستانی منارٹیز اور پاکستانی ویمن ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کیساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان ویب سائٹ کے نام حقیقی اور معروف ویب سائٹس اور نشریاتی اداروں کے ناموں سے ملتے جلتے رکھے گئے ہیں، یہ مختلف معروف اور مصدقہ ایجنسیوں کی خبروں کا مواد شائع کرتی ہیں بھارت سے متعلقہ مظاہروں اور واقعات کی کنٹرولڈ کوریج کرتی ہیں۔

پاکستان مخالف مواد شائع کرتی ہیں اور بڑی مہارت کے ساتھ پاکستان کے خلاف عالمی اداروں، نمائندوں، حکومتی عہدیداروں اور عوام کی رائے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی ہیں۔

علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رد عمل میں کہا کہ اب عالمی طور پر اس معاملے کی تصدیق ہو چکی ہے، کوئی شک؟