نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور سابق کپتان ساروگنگولی کی اہلیہ ڈونا نے اپنے نام سے جعلی فیس بک پیج پر پولیس سے رابطہ کرلیا۔
ایک آفیشل کے مطابق ہم نے شکایت درج کرتے ہوئے جعلی پیج بنانے والے کی آئی پی کا پتہ چلا لیا، جس نے یہ پیج بنایا ہم جلدہی اس تک پہنچ جائیں گے۔
سارو گنگولی کی کہنا ہے کہ مجھے اس پیج کے بارے میں ایک سٹوڈنٹ نے بتایا، اس میں مجھ سمیت ساروگنگولی اور ہماری بیٹی کی تصاویر شیئر ہوئی تھیں،
ان کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ میں خود شیئر کرتی ہوں، اس لیے اس پیج کو ختم کرانا چاہتی ہوں، میرا اپنا اکاؤنٹ بھی ہے جس پر میرے چند فالوورز ہیں جبکہ جعلی پیج پر فالورز کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔