جعلی خبروں کا معاملہ حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

Published On 15 September,2021 11:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کا معاملہ حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب سے پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای ، پی ایف یو جے اور ایمنڈ کے نمائندوں نے ملاقات کی جس میں مجوزہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے ، ایمنڈ اور وزارت اطلاعات کے نمائندوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔

کمیٹی میں فیک نیوز بالخصوص سوشل میڈیا پر جعلی خبروں ،میڈیا ورکرز کے حقوق سمیت قوانین و ریگولیٹری فریم ورک کی مزید بہتری جیسے معاملات زیر بحث آئیں گے۔
 

Advertisement