اداکارہ غنا علی نے جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر کو جعلی قرار دیدیا

Published On 19 November,2021 04:46 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ غنا علی نے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر کو جعلی قرار دیدیا۔

اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر پھیلنے کے بعد غنا علی نے 19 نومبر کو انسٹاگرام سٹوری میں ایسی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔

غنا علی نے انسٹاگرام سٹوری میں بتایا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش نہیں ہوئی اور اس حوالے سے پھیلنے والی افواہوں پر یقین نہ کیا جائے۔

اداکارہ نے مختصر سٹوری میں مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور ساتھ ہی انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ اداکارہ غنا علی نے رواں برس کراچی سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخص عمیر گلزار سے 17 مئی کو شادی کی تھی۔ شادی کے چار ماہ بعد 27 ستمبر کو اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے تصدیق کی تھی کہ وہ امید سے ہیں اور انکے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اداکارہ کی جانب سے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کیے جانے کے دو ماہ بعد حال ہی میں سوشل میڈیا پر جعلی خبریں چل رہی تھیں کہ غنا علی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوگئی ہے۔

بعض سوشل میڈیا پیجز، یوٹیوب چینلز پر جہاں غنا علی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر شیئر کی گئی، وہیں بعض یوٹیوب چینلز نے بتایا کہ اداکارہ کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔
 

Advertisement