اداکار ارجن کپور کی ملائیکہ اروڑا کیساتھ علیحدگی کی خبریں افواہ قرار

Published On 12 January,2022 05:46 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار ارجن کپور نے اپنی دوست ملائیکہ اروڑا کے ساتھ علیحدگی کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998ء میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، دونوں کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی، 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017ء میں ہوئی تھی۔ ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائیکہ اروڑا نے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے، دونوں اداکاروں کی جانب سے کئی بار کہا گیا کہ وہ بہت جلد شادی کرلیں گے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا میں خبریں آئی تھیں کہ دونوں کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ چھ دن سے زیادہ ہوگئے ہیں، ملائیکہ اپنے گھر سے باہر نہیں نکلی ہیں، وہ مکمل طور پر تنہائی میں چلی گئی ہیں، کہا جارہا ہے کہ وہ انتہائی غمزدہ ہیں اور انہوں نے دنیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ارجن کپور بھی ان دنوں میں ایک بار بھی ان سے ملنے نہیں گئے، ارجن کو تین دن پہلے بہن ریا کپور کے گھر ڈنر کے لیے دیکھا گیا تھا، ریا کا گھر ملائیکہ کے گھر کے بالکل قریب ہے اور اس کے باوجود اُنہوں نے رات کے کھانے کے بعد ان سے ملاقات نہیں کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملائیکہ عموماً ارجن کپور کے ساتھ ان کے فیملی ڈنر میں شرکت کرتی ہیں لیکن اس بار وہ ان کے ساتھ نظر نہیں آئیں۔ یہ واضح طور پر اشارہ کرتا ہے کہ جوڑے کے درمیان کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔

یہ خبریں سامنے آنے کے بعد اداکار ارجن کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکار ملائیکہ اروڑا کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔ یہ تصویر ظاہر کرتی ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی نہیں ہوئی۔

 

تاہم ارجن کپور نے میڈیا پر ان کے بریک اپ سے متعلق خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے ثابت کردیا کہ یہ تمام خبریں محض افواہیں تھیں ۔

 

ارجن کپور نے انسٹا گرام پر اپنی اور ملائیکہ کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ افواہوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ، محفوظ رہیں، خوش رہیں۔

 

ارجن کی پوسٹ پر ملائکہ نے بھی کمنٹ میں ہارٹ ایموجی بھیج کر میڈیا پر چلنے والی بریک اپ کی تمام خبروں کو دفن کردیا ہے۔