چودھری شجاعت کی صحت سے متعلق جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں

Published On 11 May,2022 06:41 pm

لاہور : (ویب ڈسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر چوہدری شجاعت حسین کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

چودھری شجاعت کے صاحبزادے سالک حسین نے بھی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ الحمد للہ والد محترم چودھری شجاعت حسین خیر و عافیت سے ہیں۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔