لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک جعلی ٹویٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھارت کی اداکارہ کنگنا رناوت کی تعریف کر رہے ہیں۔ جسے شہباز شریف کے فوکل پرسن نے جعلی قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابقکارکردگی سے زیادہ اکثروبیشترمتنازع بیانات کے باعث شہرت رکھنے والی اداکارہ کنگنا رناوت میڈیا میں ان رہنے کے لیے متحرک رہتی ہیں۔ لیکن پاکستانی سوشل میڈیا پرکنگنا کی نئی فلم دھاکڑ سے زیادہ ان کی انسٹاگرام سٹوریز سے شیئر کیے جانے والے ایک سکرین شاٹ کو توجہ مل رہی ہے۔
اس سکرین شاٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کی صلاحیتوں کو خاصا سراہا گیا ہے۔
لیکن مختلف حلقوں میں یہ بات زیربحث ہے کیا واقعی مشکل ملکی صورتحال سے نبردآزما وزیراعظم شہباز شریف کے پاس اتنی فرصت ہے وہ بھارتی اداکارہ کی پرفارمنس دیکھ کر پھرسوشل میڈیا پلیٹ فارم پرتعریفی کلمات بھی کہیں؟۔
ٹوئٹرکی جانب سے شہباز شریف کے نام سے اس مصدقہ اکاؤنٹ کا ہینڈل ‘رمیزراجہ لائیو’ صارفین کو چونکانے کا باعث تو بنا ہی لیکن مزید تسلی ڈیجیٹل میڈیا کے لیے وزیراعظم کے فوکل پرسن ابوبکرعمرکی ٹویٹ نے کروادی کہ کنگنا کے سکرین شاٹ میں نظرآنے والا یہ جعلی اکاؤنٹ ہے نہ کہ اصلی۔
This account @RameezRajaLive impersonating the Prime Minister of Pakistan has deleted his Tweets but still able to tweet. @Twitter must not verify such accounts & block them permanently.
— Abubakar Umer (@abubakarumer) May 20, 2022
Pakistani agencies are going to proceed and take action accordingly. @elonmusk pic.twitter.com/S9BRAxFlHS