لاہور: (ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ و ٹی وی ہوسٹ صنم جنگ نے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی شوہر سے علیحدگی کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی طلاق سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میری خوشحال اور شادی شدہ زندگی پر مداحوں کے کمنٹس کو بنیاد بنا کر طلاق کی افواہیں پھیلائی گئیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا طلاق کی افواہوں اور خبروں کے فضول تبصروں پر وضاحت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا مگر ایسی افواہوں سے میرے شوہر اور دیگر اہل خانہ پریشان ہو رہے تھے اس لیے مجھے وضاحت کرنی پڑ رہی ہے۔
صنم نے مداحوں کے کمنٹس اور خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری اور شوہر کی علیحدگی سے متعلق خبروں میں کوئی سچائی نہیں اور ایسی خبروں سے میرے اہل خانہ کافی پریشان ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے شوہر اور دیگر اہل خانہ کو کئی رشتے داروں کے فون آچکے ہیں اور میری خوشیوں بھری زندگی افواہوں سے متاثر ہو رہی ہے۔