لندن میں اننت امبانی کی پوسٹ ویڈنگ تقریبات بارے خبریں جھوٹ نکلیں

Published On 27 July,2024 07:15 pm

لندن:(ویب ڈیسک ) چند دنوں سے یہ خبر زیر گردش تھی کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی اب پوسٹ ویڈنگ تقریبات کا آغاز ہوگا جو کہ غالبا 2 ماہ تک جاری رہیں گی جس کے لئے لندن کے 7 سٹارہوٹل کو بک کیا گیا ہے۔

کئی میڈیا آؤٹ لیٹس نے رپورٹ کیا کہ امبانی بکنگھم شائر کے مشہور سٹوک پارک، لگژری ہوٹل اینڈ گالفنگ سٹیٹ میں پوسٹ ویڈنگ تقریبات میں شرکت کے لیے لندن روانہ ہوں گے۔

تاہم لندن کے سٹوک پارک جو کہ 7 سٹارہوٹل بھی ہے اسکی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کی گئی ہے اور اس حوالے سے اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔

ہوٹل انتظامیہ نے انسٹاگرام پر اننت امبانی اوررادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہوٹل شادی کے کسی پروگرام کی میزبانی نہیں کرے گا۔

 پوسٹ میں ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سٹوک پارک میں، ہم عام طور پر نجی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے لیکن میڈیا کی حالیہ قیاس آرائیوں کی روشنی میں اور درستگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم یہ واضح کرنا چاہیں گے کہ رواں موسم گرما میں اسٹیٹ میں شادی کی کوئی تقریبات کا منصوبہ نہیں ہے۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ہمیشہ کی طرح ہم ایک عالمی معیار کے ہوٹل اور گولف کورس کے طور پر سٹیٹ کے لیے اپنے مستقبل کے ویژن کے حوالے سے پُرعزم ہیں اور اس کی فراہمی کے لیے اپنے سٹیک ہولڈرز اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔