پی ٹی آئی احتجاج: موبائل سروس یا انٹرنیٹ کی بندش زیر غور نہیں: پی ٹی اے

پی ٹی آئی احتجاج: موبائل سروس یا انٹرنیٹ کی بندش زیر غور نہیں: پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی انٹرینٹ یا موبائل فون سروس معطل کرنے کی تجویز زیر غور نہیں، موبائل فون سروس یا انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے مجاز نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی اے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کے احکامات کا پابند ہے، ابھی تک پی ٹی اے کو وزارت داخلہ سے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔