حارث سہیل کی اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کی تردید

حارث سہیل کی اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کی تردید

اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے حارث سہیل کا کہنا تھا کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے، میری پوری توجہ اس کھیل کو جاری رکھنے پر ہے جو مجھے پسند ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی اس معاملے پر بتایا کہ حارث سہیل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ حارث سہیل نے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 میں پاکستان کے لیے ایک اہم رکن رہے تاہم ناقص فارم کے باعث ٹیم سے باہر ہیں اور جگہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔