کریملن نے بشارالاسد کی اہلیہ کی طلاق کی درخواست کی خبروں کی تردید کردی

Published On 23 December,2024 08:56 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) کریملن نے سابق شامی صدر بشار الاسد کی اہلیہ کی جانب سے طلاق کی درخواست کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

ماسکو سے عرب میڈیا کے مطابق بشار الاسد کی اہلیہ کی طلاق کی درخواست اور برطانیہ منتقلی کی رپورٹ حقیقت نہیں۔

روسی صدارتی محل (کریملن) کے ترجمان کے مطابق بشار الاسد کی نقل و حرکت پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کے دعوؤں میں صداقت نہیں۔

ترکیہ کی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ بشار الاسد کی اہلیہ طلاق لے کر برطانیہ منتقلی کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ اسما الاسد شوہر سے طلاق لے کر برطانیہ منتقل ہونا چاہتی ہیں، وہ ماسکو میں خوش نہیں، انگلینڈ میں قانونی فرم سے رابطہ کیا ہے۔