اقوام متحدہ: (ویب ڈیسک) روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس 20 دسمبر کو ہوگا جس میں یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملہ کو زیر غور لایا جائے گا۔
مقامی روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب اول دمتری پولیانسکی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا کہ ہم نے یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اجلاس کا انعقاد کرنے کی درخواست کی جو 20 دسمبر کو ہو گا۔
اس کے علاوہ مغربی ممالک کی درخواست پر یوکرین کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک علیحدہ اجلاس پیر کو بھی ہونا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 28 نومبر کو کلیلکٹیو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن (سی ایس ٹی او ) کے سربراہی اجلاس میں کہا تھا کہ ماسکو نے بار بار خبردار کیا ہے کہ روس کے اندر حملوں کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے مغربی ہتھیاروں کے استعمال کو روس کی طرف سے اس تنازع میں نیٹو کی براہ راست مداخلت سے تعبیر کیا جائے گا۔