کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے جہازوں کی فروخت سے متعلق چلنے والی بے بنیاد خبروں کو مسترد کردیا۔
ترجمان پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ دو جہاز ایم ٹی لاہوراور ایم ٹی کوئٹہ کے فروخت کی منظوری پی این ایس سی کے بورڈ اف ڈائریکٹر سے لی گئی۔
پی این اے سی نے اس منظوری کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں اپنے شیئر ہولڈرز کو 26 فروری 2025 کو مطلع کردیا تھا، دونوں جہازوں کو20سال کی مدت پوری ہونے کے بعد فروخت کیا گیا۔
ترجمان پی این ایس سی کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق یو اے ای اورسعودی عرب حکومت 20 سال سے زائد المیعاد آئل ٹینکرز جہازوں کو پورٹ پر لنگر انداز نہیں ہونے دیتی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ذرائع کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی جانب سے 2 آپریشنل جہاز فروخت کردئیے گئے ، جہاز آپریشنل اور منافع بخش تھے جو سکریپ کے بجائے شپنگ کمپنیز کی جانب سے خریدے گئے، دونوں جہازوں کی موجودہ فریٹ مارکیٹ کم از کم 40 ہزار ڈالرز یومیہ تھا۔