ترک ماہرین نے وائرس ختم کرنے والا برقی ماسک بنا لیا

Last Updated On 01 June,2020 03:39 pm

استنبول: (روزنامہ دنیا) ترک ماہرین نے کورونا سمیت مختلف اقسام کے وائرس کو تلف کرنے والا برقی ماسک بنایا ہے جو ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 12 گھنٹے تک کام کرتا رہتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اکسارے یونیورسٹی کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ان کا تیارکردہ ماسک کسی بھی قسم کے وائرس کو تلف کرسکتا ہے۔ یہ ماسک پہننے والے کو صاف اور وائرس سے پاک ہوا ملتی رہتی ہے۔

ترکی کے ڈاکٹر طارق یِلماز اور ان کے ساتھی نے لاک ڈاؤن کے دوران اس ماسک پر کام شروع کیا تھا اور دن رات کی محنت کے بعد اس کا پہلا پروٹو ٹائپ نمونہ کرلیا ہے۔