لیموں انسانی جسم میں موجود بیکٹیریا ختم کرنے کا باعث

Published On 29 August,2020 09:56 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) لیموں کے رس میں پائے جانے والے عناصر انسانی جسم میں موجود بیکٹیریا کا خاتمہ کرتے ہیں۔

ایک میڈیکل ریسرچ کے نتائج کے مطابق لیموں کا رس غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اور آنتوں میں موجود ضرر رساں بیکٹیریا کو مارتا ہے اور پیشاب کے ساتھ انہیں جسم سے باہر نکال دیتا ہے۔

لیموں وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے، اس کا رس جسم میں جمع ضرورت سے زیادہ چربی بلکہ اور بھی کئی طرح کے غیر ضروری مادوں کے اخراج کا باعث بنتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جب جسم میں سے فاضل مادے کم ہوتے ہیں تو وزن بھی کم ہونے لگتا ہے۔