منفی الفاظ کا استعمال ناسازیِ دماغ کی علامت، سائنسدانوں کی دلچسپ تحقیق

Published On 16 September,2020 03:55 pm

پٹسبرگ: (روزنامہ دنیا) نفسیاتی ماہرین نے ایک دلچسپ تحقیق پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کی جانب سے جذبات اور احساسات بھری زبان اور تحریر کو دیکھتے ہوئے اس کی دماغی، جسمانی اور نفسیاتی صحت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر آپ اپنی گفتگو میں کسی صورتحال کو بیان کرنے کیلئے احساسات اور جذبات کیلئے منفی الفاظ استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کی جسمانی اور دماغی صحت کی ناسازی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف پٹسبرگ سکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے کی ہے اور اس کی تفصیلات نیچر میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔

دوسری جانب اگر آپ کی گفتگو مثبت جذبات کے الفاظ اور احساسات سے بھرپور ہے تو یہ اچھی دماغی اور جسمانی صحت کی علامت ہے۔ یعنی کسی کے منفی الفاظ اس سے مثبت جذباتی صحت کو ظاہر کرتے ہیں جو ایک تندرست دماغ کی علامت بھی ہے۔