روزے کی حالت میں برطانیہ میں دستیاب کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے، برٹش اسلامک ایسوسی ایشن

Published On 05 March,2021 10:05 am

لاہور: (ویب ڈیسک) برطانیہ کی اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ شہری رمضان المبارک میں کورونا ویکسین سے متعلق پریشان نہ ہوں، روزے کے دوران برطانیہ میں دستیاب ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں دستیاب کورونا ویکسین غذائتی سے پاک ہے اسی لئے اس کو لگوانے سے روزہ برقراررہتا ہے۔ویکسین کا مواددوران ِ خون میں شامل نہیں ہوتا اس لئے یہ ان اشیا میں شامل نہیں جو روزہ توڑنے کا سبب بنتی ہے۔

برطانوی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ویکسین پٹھوں کے ذریعے جسم میں داخل کی جاتی ہے، جس کا کھانے پینے کے عمل سے تعلق نہیں، اس وجہ سے اس ویکسین کا روزے پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔
 

Advertisement