خیبرپختونخواہ میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

خیبرپختونخواہ میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق سابق ڈی ایچ او بونیر ڈاکٹرامیر سلطان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد سیدو ٹیچنگ ہسپتال کےآئی سی یو میں تھے تاہم جانبر نہ ہوسکے۔

کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 53 ہوگئی، وزیراعلیٰ محمود خان نے ڈاکٹر امیرسلطان کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔