پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا سے بچائو کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ اب تک 10 ہزار640 بزرگ شہریوں کودوسری ڈوزدی جاچکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار69 افراد کوویکسین دی گئی، گزشتہ روز 2 ہزار11 معمر شہریوں کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی، 60 سال سے زائد عمر کے 91 ہزار 266 افراد کو ویکسین دی ہے، اب تک 27 ہزار301 طبی عملے کو دوسری ڈوز دی جاچکی ہے۔ اب تک 10 ہزار640 بزرگ شہریوں کودوسری ڈوزدی جاچکی ہے۔
پہلی ڈوز لینے والے طبی عملے کی مجموعی تعداد 49 ہزار321 ہے، سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین لینے والے بزرگ شہریوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 196 ہے۔