خیبرپختونخوا میں اومی کرون سے مزید 15 افراد متاثر، تعداد 383 ہو گئی

خیبرپختونخوا میں اومی کرون سے مزید 15 افراد متاثر، تعداد 383 ہو گئی

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اومی کرون کے مزید 15 نئے کیسز سامنے آئے، متاثر ہونے والے افراد میں 12 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔

صوبے میں اومی کرون سے متاثرین کی مجموعی تعداد 383 تک پہنچ گئی ہے جس میں 237 مرد اور 142 خواتین شامل ہیں۔