لاہور: ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کیلئے سوئمنگ پولز بند کرنے کے احکامات

لاہور: ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کیلئے سوئمنگ پولز بند کرنے کے احکامات

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور نے شہر کے سوئمنگ پولز بند کرنے کے احکامات جاری کئے، ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی گئی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے واپڈا ٹاؤن کے اطراف دکانوں پر ڈینگی ایس اوپیز کا جائزہ لیا۔

ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات نہ کرنے پرٹائر شاپ مالک کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا گیا، دکان کے باہر پڑے ہوئے ٹائر بھی ضبط کرلیے گئے۔