اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بوسٹر ڈوز لگوانے کا عمل سست روی کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق ملک میں 4 کروڑ 41 لاکھ 87192 ہزار بوسٹر ڈوز لگائی جا چکی ہیں، بوسٹر ڈوز کے حوالے سے پنجاب، آزاد کشمیر پہلے، بلوچستان آخری نمبر پر ہے جبکہ ملک کی 35 فیصد اہل آبادی کو کورونا بوسٹر ڈوز لگ چکی ہے، آزاد کشمیر 43، گلگت بلتستان 40 فیصد آبادی کو بوسٹر ڈوز لگ چکی ہے، پنجاب کی 43، سندھ کی 27 فیصد آبادی کو بوسٹر ڈوز لگ چکی ہے، اسلام آباد کی 26 فیصد اہل آبادی کو کورونا بوسٹر ڈوز لگ چکی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ بلوچستان 13 فیصد، کے پی کی 18 فیصد، پنجاب میں 2 کروڑ 95 لاکھ 54 ہزار سے زائد، سندھ میں 96 لاکھ 74587، خیبرپختونخوا میں 29 لاکھ 90 ہزار سے زائد، آزاد کشمیر میں 10 لاکھ 20 ہزار سے زائد جبکہ بلوچستان میں 630982 اور اسلام آباد میں 317623 بوسٹر ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔