پاکستان میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا

پاکستان میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا

حکام نے بتایا کہ پچھلے 10 مہینوں میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی کے نئے کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے، وفاق اور صوبے ہر مہینے ایچ آئی وی کے لاکھوں ٹیسٹ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 519 ایچ آئی وی پازیٹو کیس جنوری تا اکتوبر سامنے آئے ہیں، نئے کیسز میں زیادہ تر نوجوان مرد ہم جنس پرست اور خواجہ سرا ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی ہم جنس پرستوں اور طبی اداروں میں انفیکشن کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے پھیل رہا ہے، اگر ابھی کنٹرول نہ کیا تو ایچ آئی وی کے کیسز بھی ہیپاٹائٹس سی کی طرح کروڑوں میں پہنچ سکتے ہیں۔