رواں برس کورونا سے اموات میں 95 فیصد کمی ہوئی : عالمی ادارہ صحت

رواں برس کورونا سے اموات میں 95 فیصد کمی ہوئی : عالمی ادارہ صحت

جنیوا میں پریس بریفنگ میں سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس دنیا میں رہنے کے لیے ہے اور دنیا کو دیگر متعدی امراض کے ساتھ اس کے انتظام کی بھی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اب کورونا وبا کے ہنگامی مرحلے سے نکلنا شروع کر رہی ہے ، ہم پُرامید ہیں کہ رواں برس کورونا وبا کی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی خاتمے کا اعلان کرسکیں گے۔

ٹیڈروس کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ہفتے تمام ممالک کے لیے کورونا کے طویل مدتی انتظام کے ہنگامی ردعمل سے نکلنے کا لائحہ عمل دیں گے۔