ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز

Published On 15 May,2023 08:32 am

اسلام آباد : (ویب ڈیسک ) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج ( 15 مئی) سے شروع ہورہی ہے ۔

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم میں خیبرپختونخوا، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے71اضلاع میں 22ملین سےزائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا کے 11 اضلاع میں مکمل طورپرجبکہ 11 اضلاع میں افغان پناہ گزین کیمپس میں چلائی جائے گی۔

پنجاب کے 12 اضلاع اور اسلام آباد میں1کروڑ 12لاکھ 81ہزار318بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

سندھ کے 17 اضلاع میں 61 لاکھ 74 ہزار 456 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی جبکہ بلوچستان کے19 اضلاع میں 17 لاکھ66ہزار 992بچوں کی پولیو ویکسین اور قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت نے والدین پرزور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچوں کو زندگی بچانے والی پولیو ویکسین لگائی جائے تاکہ وہ پولیو وائرس سے محفوظ رہیں، کیونکہ فیصلہ آج کرنا ہے، اگرکل بچّے کو چلنا ہے۔
 

Advertisement