چڑچڑا پن ختم اور یادداشت کو بہتر بنانے میں یوگا کا اہم کردار

Published On 19 May,2023 10:02 pm

الینوائے: (ویب ڈیسک) ماہرین نے کہا ہے کہ آج کی تیزرفتار زندگی میں یوگا نہ صرف حافظہ بہتر بناسکتی ہے بلکہ اس سے کام کی جگہ پر ذہنی تناؤ اور چڑچڑاہٹ کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اگرچہ دونوں امور میں یوگا کے فوائد سامنے آچکے ہیں لیکن اب اس کے مزید ثبوت ملے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے یوگا میں دماغی یکسوئی، جسمانی حرکات اور سانس کی مشقیں شامل ہوتی ہیں، ان تینوں کا درست امتزاج ہی ہمارے جسم پر بہت اچھا اثرڈالتا ہے۔ جرنل آف بہیورییئل میڈیسن میں شائع ایک تحقیق سے بھی یہی بات سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے میں کچھ مرتبہ یوگا کرنے سے دماغ کو قوت ملتی ہے، ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کو بھی دور بھگانے میں معاونت ہوتی ہے، اگرچہ یہ ایک چھوٹی سا مطالعہ ہے جس میں یونیورسٹی آف اربانا شیمپین کے 86 افراد کو شامل کیا گیا ہے، ان تمام افراد میں ڈپریش، ذہنی تناؤ اور دیگر دماغی قوت میں کمی کے ابتدائی آثار تھے۔

معلوم ہوا کہ جن افراد نے ہفتے میں تین مرتبہ 50 منٹ یوگا کیا تو ان کے اسٹریس میں کمی واقع ہوئی اور وہ خود کو مسرور محسوس کرتے رہے، لیکن جن شرکا نے اسے مسلسل آٹھ ہفتے تک جاری رکھا ان میں ذیادہ بہتری دیکھی گئی، اس سے ثابت ہوا کہ یوگا کی مسلسل مشق سے اسٹریس میں کمی کی جاسکتی ہے۔ 

Advertisement